علماۓ دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج/ ULAMAH E DIOBAND KA DEENI RUKH OR MASLIKI MIZAJ
علماۓ دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج/ ULAMAH E DIOBAND KA DEENI RUKH OR MASLIKI MIZAJ
علمائے دیوبند کا دینی رُخ اور مسلکی مِزاج"
⬅️حضرت قاری طیب صاحب
⬅️تقریظ مفتی تقی عثمانی
⬅️اس نمبر رابطہ فرمایئں
https://wa.me/923217989769
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کتاب حضرت امام محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ تعالی کے پوتے اور نصف صدی سے زیادہ مدت تک دارالعلوم دیوبند کے مہتمم رہنے والی شخصیت حکیم الاسلام حضرت قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کی آخری تصنیف ہے۔ پاکستان میں ادارۂ اسلامیات لاہور سے شائع ہوئی ہے۔
استاذِ محترم مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم نے اس کتاب کا پیشِ لفظ لکھا ہے جس میں موضوع کی تفصیل اور سببِ تالیف پر جامع انداز میں کلام کیا ہے۔
استاذِ محترم لکھتے ہیں:-
"علمائے دیوبند کے مسلک کی تشریح وتوضیح کے لیے اصلا کسی الگ کتاب کی تالیف کی چنداں ضرورت نہیں تھی۔۔۔۔۔۔ اسلام کی تشریح وتعبیر کے لیے چودہ سو سال میں جمہور علمائے امت کا جو مسلک رہا ہے وہی علمائے دیوبند کا مسلک ہے۔ دین اور اس کی تعلیمات کا بنیادی سرچشمہ قرآن وسنت ہیں، اور قرآن وسنت کی تمام تعلیمات اپنی جامع شکل وصورت میں علمائے دیوبند کے مسلک کی بنیاد ہیں۔ اہلِ سنت والجماعت کے عقائد کی کوئی بھی مستند کتاب اٹھاکر دیکھ لیجیے، اس میں جو کچھ لکھا ہوگا وہی علمائے دیوبند کے عقائد ہیں۔ حنفی فقہ اور اصولِ فقہ کی کسی بھی مستند کتاب کا مطالعہ کرلیجیے اس میں جو فقہی مسائل واصول درج ہوں گے، وہی علمائے دیوبند کا فقہی مسلک ہے۔ اخلاق واحسان کی کسی بھی مستند اور مسلَّم کتاب کی مراجعت کرلیجیے وہی تصوف اور تزکیۂ اخلاق کے باب میں علمائے دیوبند کا مأخذ ہے۔ انبیائے کرام علیہم السلام اور صحابہ (رضی اللہ عنہم) وتابعین (رحمہم اللہ) سے لے کر اولیائے امت اور بزرگانِ دین تک جن جن شخصیتوں کی جلالتِ شان اور علمی وعملی قدر ومنزلت پر جمہور امت کا اتفاق رہا ہے وہی شخصیتیں علمائے دیوبند کے لیے مثالی اور قابلِ تقلید شخصیتیں ہیں۔
غرض دین کا کوئی گوشہ ایسا نہیں ہے جس میں علمائے دیوبند اسلام کی معروف ومتوارث تعبیر اور اس کے ٹھیٹھ مزاج ومذاق سے سرِ مُو اختلاف رکھتے ہوں۔ اس لیے ان کے مسلک کی تشریح وتوضیح کے لیے کسی الگ کتاب کی چنداں ضرورت نہیں۔ ان کا مسلک معلوم کرنا ہو تو وہ تفصیل کے ساتھ تفسیرِ قرآن کی مستند کتابوں، مسلَّم شروحِ حدیث، فقہ حنفی، عقائد وکلام اور تصوف واخلاق کی ان کتابوں میں درج ہے جو جمہور علمائے امت کے نزدیک مستند اور معتبر ہیں۔ لیکن اس آخری دور میں دو اسباب ایسے پیش آئے جن کی وجہ سے اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ علمائے دیوبند کے مسلک ومشرب اور دینی مزاج ومذاق کو ایک مستقل تالیف کی صورت میں واضح کیا جائے۔"
اس کے بعد ان دو اسباب پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے جو اس کتاب کی تالیف کا باعث بنے، کتاب کی اہمیت اور صاحبِ کتاب کی جلالتِ شان بیان کرنے کے بعد استاذِ محترم تحریر فرماتے ہیں:-
"اس سے زیادہ کچھ کہہ کر میں آپ کے اور کتاب کے درمیان مزید حائل نہیں ہونا چاہتا کہ کسی پڑھے لکھے مسلمان کو، بالخصوص دینی مدارس کے کسی استاذ یا طالبِ علم کو اس کتاب کے مطالعے سے محروم نہ رہنا چاہیے، بلکہ دینی مدارس میں اس کتاب کے مطالعہ یا تدریس کو نصاب کا حصہ بننا چاہیے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرصت کے یہ لمحات اس کتاب کے مطالعہ کے لیے غنیمتِ باردہ ہے۔