Skip to product information
1 of 1

Idaraeislamiat

حضور نے فرمایا - Sayings of Holy Prophet Muhammad PBUH

حضور نے فرمایا - Sayings of Holy Prophet Muhammad PBUH

Regular price Rs.1,200.00 PKR
Regular price Rs.1,400.00 PKR Sale price Rs.1,200.00 PKR
Sale Sold out
⬅️کتاب : حضور نے فرمایا
⬅️مصنف : شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی
⬅️اردو ، انگریزی اور عربی زبان میں یکجا
⬅️ڈاک خرچ :کوئی نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
⬅️حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی نے آپ کو خوب علم و فضل سے نوازا ہے۔ آپ کی تصنیفات کا دنیا کی بیشتر زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے- اور آپ کے علم سے دور
دور تک تشنگان علم سیراب ہوئے ہیں۔

⬅️زیر نظر کتاب حضرت دامت برکاتہم کی وہ کتاب ہے جسے حضرت نے اپنی انتہائی گوناگوں مصروفیات میں سے چند منٹ روزانہ کی بنیاد پر نکال کر تحریر کیا- اس کتاب میں حضرت دامت برکاتہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موضوع کے اعتبار سے احادیث کو جمع فرمایا ہے- اور جن احادیث کو جمع کیا گیا ہے وہ بنیادی طور پر وہ ہماری روز مرہ زندگیوں سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا براہ راست ہماری زندگیوں پر اثر ہوتا ہے مثلا میاں بیوی کے تعلقات کیسے ہونے چاہیئے وغیرہ - اس کتاب کو اللہ سبحانہ وتعالی نے قبولیت سے نوازا ہے جس کی سب بڑی نشانی یہ ہے کہ اس کتاب کا اردو انگریزی زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے-

⬅️الحمدللہ یہ کتاب اس میں تیوں زبانوں کو جمع کیا گیا ہے جو شخص اصل عربی زبان کا لطف اٹھانا چاہے وہ اٹھا سکتا ہے جو اردو انگریزی سے لطف اٹھانا چاہے وہ ترجمہ سے لطف اندوز ہوسکتا ہے- بلاشبہ یہ کتاب گھر کے ہر فرد کے مطالعے میں ہونی چاہیئے اور رات کو سونے سے قبل صرف ایک حدیث کا مطالعہ کرکے اسے یاد کرلیں تو اللہ سبحانہ وتعالی بہت اجر عطا فرمائیں گے اور آخرت بھی سنور جائے گی۔
View full details